اما م مسجدکی زیادتی سے 14سالہ طالبہ حاملہ، ملزم فرار

اما م مسجدکی زیادتی سے  14سالہ طالبہ حاملہ، ملزم فرار

نواحی گاؤں 329ای بی میں امام مسجد کی طالبہ کے ساتھ کئی ماہ تک زیادتی

بورے والا (نمائندہ دنیا)نا بالغ طالبہ کے حاملہ ہو نے پر امام مسجد اہلخا نہ سمیت گاؤں سے فرار ہو گیا ، لال دین نے تھانہ فتح شاہ پو لیس کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس کی 14سالہ بیٹی ( م) اسی گاؤں میں واقع مسجد کے امام منیر کے پاس زیر تعلیم تھی ، چند ماہ قبل امام مسجد نے اس کی بیٹی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ڈرا دھمکا کر مسلسل اس عمل کو جا ری رکھا، جس کے نتیجہ میں اس کی بیٹی حا ملہ ہو گئی ، پو لیس نے مقدمہ درج کر کے کا رروائی شروع کر دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں