محکمہ انہار پٹیشنز کا معاملہ ایک ماہ میں حل کرے :ہائیکورٹ
پنجاب کانسٹیبلری کرپشن کیس میں ملزموں کی ضمانت پر سماعت 22 ستمبر تک ملتوی
ملتان(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس سلطان تنویر احمد نے چیف انجینئر محکمہ انہار کو ہدایت کی ہے کہ وہ پٹیشنر کا معاملہ قانون کے مطابق ایک ماہ میں حل کریں اور ریلیف فراہم کریں۔ لاہور ہائیکورٹ ملتان کے دو ججز جسٹس اسجد جاوید گھرال اور جسٹس علی ضیا باجوہ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے پنجاب کانسٹیبلری کیس میں مبینہ طور پر ایک ارب 91 کروڑ 33 لاکھ روپے کی مبینہ کرپشن کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں گرفتار سابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن و کمانڈنٹ محمد باقر سمیت دیگر ملزموں کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے ۔ جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہرام سرور چودھری پر مشتمل ڈویژن بینچ نے گزشتہ روز 12 قتل ریفرنسز میں سزا پانے والے ملز مو ں کی اپیلوں اور بریت کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ سلمہ بی بی کی ملزم تاج محمد کی بریت کے خلاف اپیل ملزم کے وفات پانے کی وجہ سے واپس لے لی گئی ۔