ریلوے ملازمین کے مفت سفری پاسزنادراسے بنیں گے

ریلوے ملازمین کے مفت سفری پاسزنادراسے بنیں گے

محکمے نے 1لاکھ 80 ہزار پاسز بنانے کے لئے نادرا کی خدمات حاصل کر لیں

ملتان(خبرنگار خصوصی)پاکستان ریلوے نے ریلوے ملازمین اور پنشنرز کے مفت سفری پاسز میں شفافیت لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس کے تحت ریلوے ملازمین کی اہلیہ اور زیر کفیل بچوں کے مفت پاسز بھی نادرا سے بنیں گے ۔ پہلے تمام مفت سفری پاسز کو ہاتھ سے لکھا جاتا کوئی بھی سفرکرسکتاتھا جبکہ پاکستان ریلوے نے 1لاکھ 80 ہزار پاسز بنانے کے لئے نادرا کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ پاکستان ریلوے کے 60 ہزارملازمین اور 1لاکھ 32 ہزار ریٹائرڈ ریلوے ملازمین کے سرکاری پاسز بھی نادرا بنائے گا۔ منصوبے کے تحت نادرا کو ریلوے ملازمین کا ڈیٹا فراہم کرنے کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ریلوے پاسز نادرا کے ذریعے بننے سے کرپشن اورجعل سازی کا خاتمہ ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں