کمرشل عمارتوں ،گاڑیوں میں فائرسیفٹی سسٹم یقینی بنانے کا حکم

کمرشل عمارتوں ،گاڑیوں میں فائرسیفٹی سسٹم یقینی بنانے کا حکم

پلازوں اور حساس تنصیبات میں عالمی معیار کی فائر فائٹنگ تربیت دی جائے :عامرکریم

ملتان( کورٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ شہریوں کی جانوں کے تحفظ کیلئے کمرشل عمارات اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں محکمہ سول ڈیفنس موثر فائر سیفٹی سسٹم یقینی بنائے ،پلازوں اور حساس تنصیبات میں عالمی معیار کے مطابق فائر فائٹنگ کی تربیت دی جائے اور عمارت کو محفوظ بنانے کیلئے ایس او پیز پر بھی عملدرآمد کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ ڈپٹی کمشنر آفس میں محکمہ سول ڈیفنس کی کارکردگی کے حوالے سے بریفننگ لیتے ہوئے کیا۔ عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ سول ڈیفنس فورس کو جدید تقاضوں کے مطابق سکیورٹی سمیت دیگر امور کی تربیت بھی کرائی جائے تاکہ اس محکمے کی افادیت میں اضافہ ممکن بنایا جاسکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں