سٹیشن بہاولنگر یارڈ میں ریلوے اراضی کا قبضہ واگزارکرالیاگیا

سٹیشن بہاولنگر یارڈ میں ریلوے اراضی کا قبضہ واگزارکرالیاگیا

واگزار کروائی گئی ریلوے کی 29 مرلہ اراضی کی مالیت 36 لاکھ 25 ہزار روپے ہے

ملتان(خبرنگارخصوصی)ریلوے شعبہ انجینئرنگ اور پولیس نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے نویدمبشرچوہدری کی ہدایت پر سٹیشن بہاولنگر یارڈمیں ریلوے اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن کرکے لاکھوں روپے مالیتی ریلوے اراضی واگزار کروالی ہے ۔ دورانِ آپریشن بخاری کالونی کے عقب اور شوکت ہسپتال روڈ و مبارک گیٹ لنک روڈ کی جانب ریلوے اراضی پر ناجائز قابضین نے غیرقانونی طور پر ٹف ٹائل لگا کر راستہ بنایا ہوا تھا کو ریل فینسنگ لگا کر راستہ مکمل بند کردیا گیا ٹف ٹائل بھی اکھاڑ دی گئی واگزار کروائی گئی ریلوے اراضی 29 مرلہ ہے جسکی مالیت 36 لاکھ 25 ہزار روپے بتائی جاتی ہے دورانِ آپریشن کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں