بوریوالا:عدالت میں اسلحہ سمیت گھسنے والے ملزم گرفتار
مقدمہ قتل کے ملزم سفیان نے اسلحہ لیکر عدالت میں مدعی کو دھمکیاں دی تھیں
بوریوالا ( نمائندہ دنیا)عدالت میں اسلحہ سمیت گھسنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ مقدمہ قتل کا ملزم سفیان گزشتہ روز اسلحہ سمیت ا ٓیا اور عدالت میں گھس کر مدعی کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں ۔ملزم نے ایک سال قبل اپنے ساتھیوں کے ہمراہ امیندہ لکھوکا کے رہائشی د و افراد کو قتل کر دیا تھا ،جس پر اس نے ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کر لی اور عدالت میں پیشی کے دوران اسلحہ کے زور پر مدعی لیاقت علی کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں، مدعی کے مطلع کر نے پر پو لیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا، مزید کا رروائی جا ری ہے ۔