شیخ زید ہسپتال میں آکسیجن کی قلت کا نوٹس ،رپورٹ طلب
سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب کا شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں آکسیجن کی قلت بارے نوٹس لے لیا
ملتان(نیوز رپورٹر)سی او ہیلتھ اور ایم ایس ہسپتال سے فوری رپورٹ طلب کر لی ، ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں آئی سی یو میں آکسیجن کی سپلائی تیکنیکی مسئلہ ہوا ،لیکوڈ گیس کی گیس میں منتقلی میں مسئلہ درپیش آیا تھا آکسیجن کی سپلائی کو متبادل ذرائع سے بحال کردیا گیا ہے۔