افسران کو عوامی شکایت کے ازالہ کیلئے دفتر میں رہنے کا حکم
سیکرٹری اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے رولز آف بزنس پر فوری عمل درآمد کا فیصلہ کر لیا ہے
ملتان( وقائع نگار خصوصی )تمام آٖفیسران کو دس سے بارہ بجے تک دفتر میں عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے موجود رہنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں ۔کسی بھی شکایت کی صورت میں سیکرٹری ہاؤسنگ کنٹرول روم میں 061-9330382پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاوسنگ لیاقت علی چٹھہ نے ایجوکیشن سوشل فورم کے چیئرمین عنایت علی قریشی، چیف آرگنائزر وقاص قریشی منتظم فکرِ پاکستان صدر سید علی اختر بخاری سے ملاقات کے موقع پر کیا۔تین رکنی وفدنے سیکرٹری ہاؤسنگ کی ترقیاتی سرگرمیوں کے حوالے سے کام کی تعریف کی۔