پٹرولیم مصنوعات مہنگی کر نے پر کیمسٹ ایسوسی ایشن کا احتجاج

پٹرولیم مصنوعات مہنگی کر نے پر  کیمسٹ ایسوسی ایشن کا احتجاج

جنوبی پنجاب کیمسٹ ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے صدر محمد حسین سندھو،ہول سیل کیمسٹ کونسل کے صدرسلمان خان،جنرل سیکرٹری ہول سیل میڈیسن مارکیٹ محمد فیصل کی قیادت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

ملتان(نیوز رپورٹر )اس موقع پر جنرل سیکرٹری ہول سیل میڈیسن مارکیٹ محمد فیصل نے کہا کہ حکومت عوام کے حال پر رحم کرئے روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے عوام تنگ آچکے ہیں تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے گزشتہ 3سالوں میں عوام کو ریلیف کے نام پر صرف تکلیف پہنچائی ہے حکومت کی نااہل پالیسیوں کی وجہ سے عوام مہنگائی اور غربت کی چکی میں پس کر رہ گئے ہیں۔حکومت اپنی آنکھیں اور کان بند کر کے حکومت کر رہی ہے اور نہ جانے لیے گئے قرضے اور لگائے گئے ٹیکسوں کی آمدنی کہاں جا رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں