ایڈیشنل سیشن جج بلال بیگ کا ڈسٹر کٹ جیل ملتان کا دورہ معمولی نوعیت کے 7قیدی رہا
ایڈیشنل سیشن جج بلال بیگ نے ڈسٹرکٹ جیل ملتان کا دورہ کیا
ملتان(کرائم رپورٹر)اس دوران سول جج عمران عابد بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈسٹرکٹ جیل پہنچنے پر سپرنٹنڈنٹ ظہیر احمد ورک نے ان کا استقبال کیا ۔ انہوں نے کچن اسیران،بارکوں کو چیک کرتے ہوئے 7 معمولی نوعیت کے جرم میں ملوث حوالاتیوں کو رہاکردیا ۔ وہ مختلف بارکوں میں گئے جہاں قیدیوں کے مسائل سنے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے دورہ کے دوران جیل انتظامیہ کے انتظامات پر اطمینان کااظہار کیا ۔