کاشتکاروں کی خوشحالی کا دور شروع ہو چکا :ثاقب علی
سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کی خوشحالی کا دور شروع ہو چکا ہے
ملتان (وقائع نگار خصوصی)کیونکہ زرعی مداخل کی کمی اور بہتر کپاس نفع بخش فصل بن چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مخدوم رشید میں کاشتکاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ سال کھادوں کے استعمال میں کمی کرکے متبادل طریقوں سے بھی کپاس کی کاشت کرائی جائے گی۔ تاکہ زرعی مداخل پر اٹھنے والے اخراجات مزید کم کئے جا سکیں۔