سینئر رجسٹرار ڈاکٹر محمد آصف کی شہادت پر تعزیتی اجلاس شہید پیکیج کے اعلان کا مطالبہ
سینئر رجسٹرار نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر محمد آصف کی شہادت پر نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ایک تعزیتی اجلاس گزشتہ روز نشتر ہسپتال آڈیٹوریم میں منعقد ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے کی
ملتان( نیوز رپورٹر)شرکاء نے ڈاکٹر محمد آصف کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور ان کی طبی خدمات بلخصوص کورونا وبا کے دوران ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ صدر پی ایم اے ملتان پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے اس موقع پر حکومت کی جانب سے ڈاکٹر محمد آصف کے لیے شہید پیکیج کے اعلان کا بھی مطالبہ کیا۔