گلگشت ایونیو کو ماڈل روڈ بنانے کا فیصلہ

گلگشت ایونیو کو ماڈل روڈ بنانے کا فیصلہ

پورے روڈ پر تجاوزات کا خاتمہ، ایک جیسی برانڈنگ کروائی جائے گی ،شاہراہوں کیساتھ گلیوں کی صفاء یقینی بنائی جائے ،کمشنرڈاکٹرارشاد احمد کی ہدایات

ملتان( وقائع نگار خصوصی )ڈویژنل انتظامیہ کا شہر کہ اہم شاہراہ گلگشت ایونیو کو ماڈل روڈ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔پورے روڈ پر تجاوزات کا خاتمہ، ایک جیسی برانڈنگ کروائی جائے گی ان خیالات کا اظہار کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے علی الصبح گلگشت اور اطراف کے علاقوں کے دورہ کے موقع پر کیا۔انہوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو گلیوں میں صفائی کی حالت بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اہم شاہراہوں کیساتھ گلیوں کی صفاء یقینی بنائی جائے ۔پی ایچ اے گرین بیلٹس کی صفاء پر توجہ دے ۔ گول باغ پارک تزین و آرائش کی جائے ۔کمشنر نے شہریوں سے بھی صفائی، نکاسی آب بارے بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ شہر اولیاء کے باسیوں کیلئے دمدمہ پر تفریحی پوائنٹ بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔دمدمہ پر شہریوں کیلئے کافی شاپ ، فوڈ پوائنٹ بنایا جائے گا۔موسم سرما میں شہریوں کو بہترین تفریحی ماحول میسر ہوگا۔جبکہ فوڈ سٹریٹ بارے بھی رپورٹ طلب کر لی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو شاندار تفریحی پوائنٹ بنا کر تحفہ دیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں