عوام کے مسائل فوری حل کرناپولیس کی ترجیح:عبدالرؤف بابر

عوام کے مسائل فوری حل کرناپولیس کی ترجیح:عبدالرؤف بابر

کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کی دہلیز پر جا کر ان کے مسائل حل کرناہے :ڈی پی او

دنیاپور(سٹی رپورٹر)ڈی پی او عبدالرؤف بابر قیصرانی نے کہاہے کہ کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کی دہلیز پر جا کر ان کے مسائل کو سننا اور فوری حل کرنا ہے ، براہ راست شہریوں کے درمیان بیٹھ کر شہریوں کے دکھ درد سن کر ان کو ختم کرنا ہی پولیس کی اولین ترجیح ہے ، اس طرح عوام اور پولیس کے درمیان حائل فاصلوں میں کمی ہو گی۔انہوں نے گزشتہ روز تھانہ صدر دنیاپور میں کھلی کچہری میں 16 شہریوں کے سنے ، ڈی پی او لودہراں نے موقع پر متعلقہ افسروں کو سائلین کی داد رسی یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ۔ عبدالرؤف بابرنے کہا کہ ہم شہریوں کے خادم اور ملازم ہیں اور ہمارا کام شہریوں کے مسائل کو فوری حل کرنا اور جلد انصاف مہیا کر نا ہے ۔انہوں ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز کو اپنے دفاترمیں آنیوالے شہریوں کیساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آنے کی ہدایت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں