شیخ محمد نعیم پاشا بلامقابلہ چیمبر آف کامرس وہاڑی کے صدر منتخب

شیخ محمد نعیم پاشا بلامقابلہ چیمبر آف  کامرس وہاڑی کے صدر منتخب

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی وہاڑی کے انتخابات میں شیخ محمد نعیم پاشا صدر و دیگر عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوگئے

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) وہاڑی چیمبر کے سالانہ الیکشن کے سلسلہ میں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں شیخ محمد نعیم پاشا بلا مقابلہ صدر، شاہد حسین سینئر نائب صدر، سعود احمد شاد اور حسیب سرور نائب صدور منتخب ہوئے ۔ جس کا اعلان الیکشن کمیشن کے رکن محمد غضنفر علی نے کیا۔ نو منتخب ممبران جنرل باڈی میٹنگ میں اپنے عہدوں کا حلف لیں گے اور یکم اکتوبر سے چارج سنبھالیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں