ملتان بار کے عہدیداران اور سنیئر وکلاء کا ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کا دورہ

 ملتان بار کے عہدیداران اور سنیئر وکلاء  کا ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کا دورہ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ملتان بار کے عہدیداران اور سنیئر وکلاء نے دورہ کیا

ملتان (خصوصی رپورٹر) وکلاء نے دورہ کے دوران وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے وکلاء کو زرعی یونیورسٹی کی حاصل کردہ کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔وکلاء میں ممبر پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ،ممبران پنجاب بار کونسل سید جعفر طیار بخاری، کونسل سجاد ٹانگرہ، چوہدری شفقت محمود، رانا جنید یاسین، رانا انور علی، راؤ ابو بکر، فراز احمد، رانا ناصر سمیت پروفیسر ڈاکٹر ذولفقار علی اور ٹریثرار جامعہ رفیق فاروقی بھی موجو د تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں