اللہ اور اس کے رسولؐ کی غلامی حقیقی آزادی :ڈاکٹر طاہر خاکوانی

 اللہ اور اس کے رسولؐ کی غلامی  حقیقی آزادی :ڈاکٹر طاہر خاکوانی

تنظیم اسلامی حلقہ جنوبی پنجاب کے امیرڈاکٹر طاہر خاکوانی نے کہا ہے

ملتان(خبرنگارخصوصی)تنظیم اسلامی حلقہ جنوبی پنجاب کے امیرڈاکٹر طاہر خاکوانی نے کہا ہے کہ اللہ اور اس کے رسولؐ کی غلامی حقیقی آزادی ہے ، بے پردگی اورمخلوط معاشرہ جنسی تشدد کی بنیاد ہے ۔ روٹی، کپڑا، مکان اور تعلیم کا ضامن اسلام ہے ، پاکستان میں نفاذ دین اسلام کے سلسلے میں تنظیم اسلامی ملک بھر میں نفاذ دین اسلام آگاہی مہم چلارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم اسلامی کے زیراہتمام گھنٹہ گھر چوک پر خاموش مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر راشد عباس، سلیم اختر، محمد عرفان بٹ، اشفاق احمد، ناصر سلطان، عمر عبد الرزاق، راؤ عمر فاروق سمیت دیگر نے شرکت اور خطاب کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں