آر پی او کی پولیس افسران کو اشتہاری،عدالتی مفروران کیخلاف مہم میں تیزی کی ہدایت
ریجنل پولیس آفیسر ملتان سید خرم علی نے ریجن ملتان، وہاڑی ، خانیوال اور لودھراں کے پولیس افسران کو اپنے اضلاع میں اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف مہم میں کریک ڈاؤن میں تیزی کی ہدایت کی ہے
ملتان(کرائم رپورٹر) سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کو ترجیحی بنیادوں پر گرفتار کر کے عدالتی کٹہرے میں لاکرقرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں کیونکہ یہ اشتہاری معاشرے میں بدامنی کا باعث بنتے ہیں اس لیے ایسے عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں مہم میں جس ضلع کی مجموعی کارکردگی بہتر ہو گی اس ضلع کے افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دئیے جائیں گے ۔