7روزہ مہم ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد،متعدد ملزمان گرفتار

7روزہ مہم ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد،متعدد ملزمان گرفتار

امن عامہ برقرار رکھنے کے لیے فوری اقدامات کئے جا رہے ہیں ،ایڈیشنل آئی جی

ملتان(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کے حکم پر انسداد منشیات کی سات روزہ مہم اختتام پذیر ہو گئی مختلف اقسام کی منشیات کی بھاری مقدار برآمد،متعدد ملزمان گرفتار جبکہ اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروروں کی 15 روزہ گرفتاری بھر پور طریقے سے جاری ہے اس سلسلہ میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان ستارہ امتیاز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ترجیحات کے مطابق امن عامہ برقرار رکھنے کے لیے فوری اقدامات کئے جا رہے ہیں جن میں منشیات فروشی کا قلع قمع اور اشتہاریوں کی گرفتاری سرفہرست ہیں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں جنوبی پنجاب میں 224 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے گئے اور پولیس نے 123 عدالتی مفروروں کو بھی گرفتار کر لیا اسی طرح دو فوجی مفرور گرفتار کر کے متعلقہ حکام کے حوالے کئے گئے جبکہ منشیات کے خلاف سات روزہ مہم میں 609 مقدمات درج ہوئے منشیات کے خلاف مہم میں798 کلوگرام چرس، 11873 لیٹر شراب، شراب کی 38 چالو بھٹیاں، 2630 لیٹر لاہن 9 کلو گرام ہیروئن، 6 کلو سے زائد افیون، 27 کلو گرام بھنگ، ساڑھے چھ کلو پوست برآمد کی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں