خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام،واسا کا 24گھنٹے آپریشن جاری رہا

خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام،واسا کا 24گھنٹے آپریشن جاری رہا

9سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر نکاسی آب کے حوالے سے سینکڑوں شکایات کا ازالہ

ملتان (وقائع نگار خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ‘‘خدمت آپ کی دہلیز پر ’’پروگرام کے تحت سیکنڈ راؤنڈ میں نکاسی آب مہم کے تحت واسا ملتان کی جانب سے شہر بھر میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 24گھنٹے آپریشن جاری رہا مہم کے پانچویں روز 9سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر نکاسی آب کے حوالے سے سینکڑوں شکایات کا ازالہ کیا گیا ایم ڈی واساناصراقبال کی طرف سے شکایات سمیت شہریوں کو نکاسی آب اور مین ہولز کورز سے متعلق فراہم کیے جانے والے ریلیف بارے سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا اور تمام ڈپٹی ڈائر یکٹرز سیوریج کمپلینٹس اور سر گرمیوں کی نگرانی کرتے رہے اس دوران تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی جانب سے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی گئی منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال نے مچھلی مارکیٹ چوک پر سیوریج کے بائی پاس منصوبے کا بھی دورہ کیا اور دولت گیٹ میٹرو سٹیشن کے قریب مین ہول کی تعمیر کا معائنہ کرکے کام کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں