تعلیمی اداروں کو سٹاف کی ویکسی نیشن 100فیصد مکمل کرنیکاہدف
بغیر ویکسین پر کالج و سکول کو سیل کردیا جائیگا، کڑی سکریننگ کی جائیگی، اخلاق احمد
ملتان ( کورٹ رپورٹر،وقائع نگار خصوصی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر اخلاق احمد نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تمام تعلیمی اداروں کو سٹاف کی 100 فی صد ویکسی نیشن مکمل کرنے کا ہدف دیا ہے بصورت دیگر ادارے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے بعد کھلنے والے تعلیمی اداروں کی کڑی سکریننگ کی جائے گی اور بغیر ویکسین سٹاف پر کالج و سکول کو سیل کردیا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان اور سکول ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیاایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر اخلاق احمد کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی ادارے اپنے اساتذہ اور سٹاف کے کرونا سرٹیفکیٹس ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور سی ای او ایجوکیشن کے دفاتر میں جمع کرائیں بصورت دیگر کسی ادارے کو کھلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔