مرکزی احساس رجسٹریشن سنٹر کے بجلی بل نے ہوش اڑا دئیے

مرکزی احساس رجسٹریشن سنٹر کے بجلی بل نے ہوش اڑا دئیے

3ماہ کیلئے 32ہزار رکھے گئے ،پہلے ماہ ہی 30ہزار700روپے بل آ گیا

سرگودھا(نامہ نگار ) مرکزی احساس رجسٹریشن سنٹر کے بل بجلی نے سول ڈیفنس ہیڈ کوارٹر حکام کے بھی ہوش ٹھکانے لگا دیئے ،ذرائع کے مطابق سول ڈیفنس ہیڈکوارٹر میں قائم احساس رجسٹریشن سنٹر کی بجلی کے تین ماہ کے بل کی ادائیگی کیلئے 32ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ ادارے کو پہلے ماہ کا بل 30ہزار700پے موصول ہوا اور دوسرے ماہ کا بل ابھی آنا باقی ہے ، جس پر سول ڈیفنس افسران سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں،انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے رجوع کرتے ہوئے موقف اختیار کہ ادار بل کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا، اگر بل بجلی کی ذمہ داری نہ لی گئی تو کنکشن منقطع ہونے کا خدشہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں