عمارتیں نجی سکولوں کیلئے موذوں ،اداروں پر سوالیہ نشان

عمارتیں نجی سکولوں کیلئے موذوں ،اداروں پر سوالیہ نشان

غیر قانونی این او سی میں تعلیم،صحت اور بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ ملوث,بغیر چیک فٹنس سرٹیفکیٹ ،دھڑا دھڑ رجسٹریشن،نوٹس لینے کا مطالبہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) عمارتوں کو پرائیویٹ تعلیمی اداروں کیلئے موذوں قرار دے کرغیر قانونی این او سی ہونے کے انکشاف نے محکمہ تعلیم کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت اور بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے ،ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں کی عمارتوں میں طالبعلموں کیلئے صحت مند ماحول اور نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کیلئے گراؤنڈ ہونا ضروری ہے ، لیکن ضلع بھر میں سینکڑوں تعلیمی ادارے ایسے ہیں جنکی عمارتیں مکمل طور پر ڈھانپی ہوئی ہیں، جسکی و جہ سے خاص چھوٹے بچوں کی ذہنی نشونما میں دشواری ہے ،خوشگوار ماحول کی محکمہ صحت جبکہ سکولوں کی عمارتوں کیلئے طے کردہ سٹرکچر پر عملدرآمد کی محکمہ بلڈنگز کی ذمہ داری ہے ،مگر متذکرہ عمارتوں کیلئے دونوں محکموں کی جانب سے بغیر چیک کیے فٹنس سرٹیفکیٹ جاری ہونے کی وجہ سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن دھڑا دھڑ ہو رہی ہے ، جس پر حکام بالا کو فوری نوٹس لینے کی ضرورت ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں