غلہ وسبزی منڈیوں کی سپلائی چین کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

غلہ وسبزی منڈیوں کی سپلائی چین کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

علی الصبح غلہ و سبزی منڈیوں کا اچانک دورے ،نیلامی کے عمل کا معائنہ کیا ،شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے مشینری خریداری اور افرادی قوت بڑھانے کا بھی فیصلہ جعلی و زائد المیعاد ادویات کی خرید و فروخت کیخلاف سخت کریک ڈاون کیا جائے گا ،محکمہ صحت اور ڈرگ انسپکٹرز کارروائی شروع کر یں،عامر کریم کی اجلاس میں گفتگو ،ہدایات

ملتان(کورٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے غلہ و سبزی منڈیوں کی سپلائی چین کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز وہ علی الصبح غلہ و سبزی منڈیوں کے اچانک دورے پر پہنچ گئے ۔اس موقع پر عامر کریم خاں نے سپلائی چین اور نیلامی کے عمل کی انسپکشن کی اور خرید و فروخت کا معائنہ کیا۔ عامر کریم خاں نے کہا کہ عام آدمی تک سستی اشیائی خوردونوش کی فراہمی ترجیح ہے منڈی سے عام مارکیٹ تک کسی صورت ناجائز منافع خوری نہیں ہونے دینگے علاوہ ازیں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس میں شہر میں صفائی کا معیار بہتر کرنے اور کمپنی کی استعداد کار میں اضافے کیلئے مشینری خریداری اور افرادی قوت بڑھانے کا فیصلہ کیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خطے کے شہریوں کو صاف ماحول فراہمی کیلئے حکومت پنجاب نے خصوصی ٹاسک دیا ہے اس مقصد کے حصول کیلئے کمپنی عملہ صفائی کی سخت مانیٹرنگ پر عمل پیرا ہوں منیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فخر الاسلام ڈوگر نے کہا کہ شہر میں روزانہ 11 سو ٹن کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے کمپنی اپنی پوری صلاحیتیں صرف کررہی ہے جبکہ اپنے آفس میں ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جعلی و زائد المیعاد ادویات کی خرید و فروخت کیخلاف سخت کریک ڈاون کیا جائے گا انہوں نے محکمہ صحت اور ڈرگ انسپکٹرز کو اس حوالے سے کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ نشہ آور و ممنوعہ ادویات و انجکشن کی فروخت پر میڈکل سٹور موقع پر سیل کئے جائیں ادویات ساز کمپنیوں اور میڈیکل سٹورز کی سپلائی لائن کی انسپکشن کی جائے اور ہر صورت انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں