ڈینگی لاروا کی تلفی کیلئے انسپکشن کا آغاز

ڈینگی لاروا کی تلفی کیلئے  انسپکشن کا آغاز

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر ڈینگی لاروا کی تلفی کیلئے ٹیموں نے انسپکشن کا آغاز کردیا ہے

ملتان( نیوز رپورٹر)اس سلسلے میں گزشتہ روز ضلعی ٹیموں نے گزشتہ روز ڈینگی لاروا ملنے پر 5 ہوٹلوں سمیت کمرشل عمارات کو نوٹس جاری کردیئے ۔فوکل پرسن ڈاکٹر عطاء الرحمٰن کی قیادت میں ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے شادمان کالونی،شیرشاہ سمیت دیگر مقامات پر گھر گھر لاروا کی چیکنگ کی اور نوٹس جاری کئے ،ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں کمرشل سیل کردی جائیں گی، تمام شہری ڈینگی کی حفاظتی تدابیر اپنائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں