پولیو مہم کی 100 فیصد کامیابی کیلئے اقدامات کرینگے :عامرکریم

پولیو مہم کی 100 فیصد کامیابی کیلئے اقدامات کرینگے :عامرکریم

3 روزہ مہم کے دوران ساڑھے 7 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائینگے :ڈپٹی کمشنر

ملتان( نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ پولیو مہم کو 100 فی صد کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے اس سلسلے میں پولیو مہم 20 ستمبر سے شروع ہوگی جبکہ 24 ستمبر کو فالو اپ چلایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہباز شریف ہسپتال میں 3 روزہ پولیومہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو پولیو قطرے پلاکر مہم کا باضابطہ آغاز کیا،افتتاحی تقریب میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی سمیت ضلعی حکام بھی شریک تھے ۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ 3 روزہ مہم کے دوران ساڑھے 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ۔پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔عامر کریم خاں نے کہا کہ بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے گھر گھر مہم کامیاب بنائیں گے ، اس سلسلے میں جنرل بس سٹینڈ سمیت عوامی مقامات پر پولیو کیمپ بھی قائم کئے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں