نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- سادھوکی میں کالعدم تنظیم اورپولیس کےدرمیان تصادم کاواقعہ
  • بریکنگ :- کامونکی:تھانہ ایمن آبادمیں واقعہ کامقدمہ درج کرلیاگیا،پولیس
  • بریکنگ :- مقدمہ میں انسداددہشتگردی ایکٹ سمیت 16دفعات شامل کی گئیں
  • بریکنگ :- کامونکی:پولیس اہلکاروں کےاغوااورتشددکی دفعات بھی شامل
  • بریکنگ :- چوری،توڑپھوڑاورسرکاری سامان چھیننےکی دفعات بھی شامل
  • بریکنگ :- شیخوپورہ :مریدکے میں پولیس ملازمین کےقتل ، اغوا کا مقدمہ درج
  • بریکنگ :- شیخوپورہ: دہشتگردی ،قتل ،اغوا ،بغاوت سمیت 26 دفعات شامل
  • بریکنگ :- شیخوپورہ :مقدمہ ایس ایچ او صدر مریدکے کی مدعیت میں درج کیا گیا
  • بریکنگ :- شیخوپورہ :مقدمے میں رکن سندھ اسمبلی قاسم فخری بھی نامزد
Coronavirus Updates

کمزور ٹائر والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

 کمزور ٹائر والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

دنیا اخبار

کمزور ٹائر والی گاڑیوں کا داخلہ موٹروے پر سختی سے منع ہے :سیکٹر کمانڈر

سکندرآباد،عبدالحکیم ( نامہ نگار،نمائندہ دنیا ،سٹی رپورٹر )موٹر وے ایم فائیو پر کمزور ٹائر والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا، تمام ٹال پلازہ جات پر گاڑیوں کو چیک کیا جا رہا ہے اور کمزور ٹائر والی گاڑیوں کو موٹروے سے واپس کروایا جا رہا ہے ۔سیکٹر کمانڈر رانا سرفراز نے بتایا کہ کمزور ٹائر والی گاڑیوں کے ڈرائیور اپنے ساتھ ساتھ دوسرے لوگوں کی زندگی بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں ،سیکٹر کمانڈر نے بتایا کہ کمزور ٹائر والی گاڑیوں کا داخلہ موٹروے پر سختی سے منع ہے ۔ ڈی ایس پی لائن ہیڈکوارٹرز مسرور علی نے تمام افسروں کو ہدایات دیں کہ جس گاڑی کے کمزور ٹائر ہوں، اسے مکمل بریف کریں اور ہرگز موٹروے پر سفر کی اجازت نہ دیں۔ ڈی ایس پی لائن ہیڈکوارٹرز نے مزید بتایا کہ موٹروے یا ہائی وے پر کسی بھی مدد یا شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن ‘‘130’’ یا سمارٹ فون ایپلی کیشن ‘‘ہم سفر ایپ’’ سے مدد لی جا سکتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں