نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- طے پایا ہےمنگل کی شام تک یہ لوگ وہیں رہیں گے، شیخ رشید
  • بریکنگ :- حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے،شیخ رشید
  • بریکنگ :- جو راستے بلاک ہیں، وہ کھول دیے جائیں گے، شیخ رشید
Coronavirus Updates

کپاس کی پیداوار کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

کپاس کی پیداوار کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

دنیا اخبار

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ پی سی جی اے کی جانب سے جاری ہونے والی ابتک دوسری رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کپاس کی پیداوار نے گزشتہ 6 سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے

ملتان (وقائع نگار خصوصی) امسال کپاس کے زیر کاشتہ رقبہ میں 17فیصد کمی کے باوجود گزشتہ سال کی نسبت 186.66فیصد زیادہ پیداوار حاصل ہوئی ہے ۔ 15ستمبرکو جاری ہونے والے کپاس کے اعدادوشمار نے انٹرنیشنل کاٹن ایڈوائزری کمیٹی کی رپورٹ کو بھی غلط ثابت کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ا س سال کپاس کی پیداوار گزشتہ سال کے برابر رہے گی۔ ترجمان نے کہا کہ کپا س کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اس سال کپاس کی فصل پر آئی پی ایم کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے ، جس سے کپاس کی بحالی کے نعرہ کو تقویت ملی ہے ۔ آئی پی ایم پر عملدارآمد سے زرعی زہروں کی مد میں نہ صرف کاشتکاروں کی لاگت کاشت میں 50فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے بلکہ فی ایکڑ پیداوار بھی بڑھی ہے ،جس سے کاشتکاروں کے حوصلے بڑھے ہیں اور اس بات کی توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ سال کپاس کی کاشت تقریباً 50لاکھ ایکڑ رقبہ پر ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں