قبضہ مافیا کی محنت کش کو مکان بنانے سے روکنے کیلئے قتل کی دھمکیاں

قبضہ مافیا کی محنت کش کو مکان بنانے سے روکنے کیلئے قتل کی دھمکیاں

پولیس تھانہ لڈن کی حدود بستی جھال والی موضع فیض واہ میں با اثر قبضہ مافیا محنت کش کو زمین بیچ کرانکاری ہوگئے

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)متاثرہ محنت کش کو مکان بنانے سے روکنے کیلئے قتل کی دھمکیاں ، متاثرہ غریب خاندان کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ،متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا، نواحی اڈا رتہ ٹبہ کے قریب واقع بستی جھال موضع فیض واہ کے رہائشی محنت کش امیر حسین نے دیگر اہل خانہ غلام یاسین چدھڑ، عبدالطیف،عمران ،خواتین اور بچوں سمیت دیگر کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے تین سال قبل اسی علاقہ کے زمیندار سے 10 مرلے زمین 2 لاکھ 20 ہزار روپے میں خریدی ،گزشتہ روز میں اپنا مکان تعمیر کرنے کیلئے پلاٹ پر اینٹیں رکھنے لگا تو کالونی مالکان سجاد، فدا حسین، عمران،سرفراز،جبار وغیرہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے تشدد کرنے لگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں