منہ بولی بہن سے مبینہ زیادتی
ساہیوال سے میلسی آنے والی منہ بولی بہن کو ہوٹل مالک نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا
میلسی(نمائندہ دنیا)اڈا کمبر تحصیل و ضلع ساہیوال کی رہائشی شادی شدہ خاتون گلناز مائی نے پولیس تھانہ سٹی کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ وہ اپنے رشتہ داروں کو ملنے کیلئے میلسی آئی ہوئی تھی، اس دوران وہ اپنے منہ بولے بھائی میلسی ٹریڈ سنٹر کے ہوٹل مالک محمد ریاض لاہوری سے ملنے کیلئے گئی جس نے اسے ایک مکان میں لے جا کر گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا، جبکہ اس کا ساتھی ظفر اقبال پہرہ دیتا رہا ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔