زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی پر2بھٹے سیل
ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات خانیوال سرفراز انجم اور ان کی ٹیم نے پرانی بھرائی اور زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی کرنے پر العزیز برکس کمپنی ایل -67/15 اور عبداللہ برکس اڈا چھب کلاں کو سیل کر دیا
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر+نامہ نگار )اور بھٹہ مالکان کے خلاف پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سرفراز انجم نے بتایا ہے کہ محکمہ تحفظ ماحول نے فضائی آلودگی پھیلانے والے بھٹوں اور انڈسٹریل یونٹس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے کسی کو قانونی کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔