صحافی کے والدپرتشدد کامعاملہ ڈی پی اوکی تحقیقات شروع

صحافی کے والدپرتشدد کامعاملہ ڈی پی اوکی تحقیقات شروع

کوٹ ادو سے تحریک انصاف کے ایم پی اے کے کزنز کی جانب سے صحافی کے 65 سالہ بزرگ والد پر بہیمانہ تشدد کا معاملہ،کوٹ ادو پولیس نے تشدد کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزموں کو کیوں گرفتار نہیں کیا

مظفرگڑھ(نامہ نگار)ڈی پی او مظفرگڑھ نے بھی تحقیقات شروع کردیں،متاثرہ بزرگ شخص سے ملاقات کے دوران انصاف کی فراہمی اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی یقین دہانی کروائی۔ تحصیل کوٹ ادو کے صحافی اعجاز وسیم باکھری کے بزرگ والد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے 3 افراد کیخلاف صحافی اعجاز وسیم کی جانب سے اپریل کے مہینے میں تھانہ میں مقدمہ درج کروایا گیا تھا،صحافی اعجاز وسیم باکھری کے بزرگ والد پر بہیمانہ تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں