خدمت آپ کی دہلیز پر ،سیکنڈ راؤنڈ میں نکاسی آب مہم

خدمت آپ کی دہلیز پر ،سیکنڈ راؤنڈ میں نکاسی آب مہم

نکاسی آب کے حوالے سے سینکڑوں ، مین ہول کورز کی درجنوں شکایات کا ازالہ

ملتان (وقائع نگار خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر \\\"خدمت آپ کی دہلیز پر \\\"پروگرام کے تحت سیکنڈ راؤنڈ میں نکاسی آب مہم کامیابی سے جاری ہے ،اس مہم کے تحت واسا ملتان کی جانب سے شہر بھر میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 24گھنٹے کارروائی کی جا رہی ہے مہم کے چھٹے روز 9سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر نکاسی آب کے حوالے سے سینکڑوں جبکہ مین ہول کورز کی مرمت کے حوالے سے درجنوں شکایات کا ازالہ کیا گیا، ایم ڈی واساناصراقبال کی طرف سے شکایات سمیت شہریوں کو نکاسی آب اور مین ہولز کورز سے متعلق فراہم کیے جانے والے ریلیف بارے سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا اور تمام ڈپٹی ڈائر یکٹرز سیوریج کمپلینٹس اور سر گرمیوں کی نگرانی بھی کرتے رہے ، اس دوران تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی جانب سے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی گئی، رپورٹ کے مطابق ممتاز آباد سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے ناصر آباد،ممتاز آباد،حیدر پورہ،مومن آباد،قاسم پور سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے ،ڈیرہ محمدی، لیبر کالونی، نیو ملتان سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے حاجی بوٹے والی گلی، گلگشت سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے حضوری باغ روڈ،چوک گھنٹہ گھر سے چوک فوارہ،کالرو کالونی،نور کالونی میں درجنوں مین ہولز کی صفائی اور مرمت کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں