خورشید شاہ کی حراست پرپیپلز لائرز فورم کا مظاہرہ

خورشید شاہ کی حراست پرپیپلز لائرز فورم کا مظاہرہ

نیب نے 7ماہ سے غیرقانونی حراست میں رکھاہے ،آج تک کچھ ثابت نہ ہوا

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پیپلز لائرز فورم کے زیراہتمام سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید علی شاہ کی نیب میں غیر قانونی حراست کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،جس میں وکلاکی بڑی تعداد نے شرکت کی ،مظاہرین نے سید خورشید شاہ کی رہائی اور ان کے خلاف بے بنیاد مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ،اس موقع پر پیپلز لائرزفورم جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث الحق نے کہا کہ نیب نے گزشتہ 7ماہ سے خورشید علی شاہ کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے اور آج تک نیب ان کے خلاف کچھ ثابت نہ کرسکی ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر نیب کے پاس ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائے نیب حکومت کا ایک ذیلی ادارہ بن چکا ہے اور حکومت نیب کو انتقامی کا رروائیوں کا نشانہ بنانے کے لئے استعمال کر رہی ہے ، وزرائخود اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ نیب کی وجہ سے بیوروکریسی کام نہیں کر رہی ہے ،جس کی انتظامی مشینری ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں