گورنرپنجاب سے مظفر حسین شاہ بخاری کی ملاقات
مظفرگڑھ کی تمام محرومیوں کا ازالہ کرینگے ،جلد ہی دورہ بھی کرونگا:چودھری سرور
رنگ پور (نمائندہ دنیا ) پی ٹی آئی انصاف ویلفیئر ونگ کے سنٹرل جوائنٹ سیکرٹری و ممبر آف سنٹرل ورکنگ کمیٹی مخدوم سید مظفر حسین شاہ بخاری سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت پیر نورنگ جہانیاں سرکار نے گزشتہ روز گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،چودھری محمد سرور نے کہا کہ آپ کی پارٹی کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں اور آپ جیسے لوگ پارٹی کا سرمایہ ہیں ،ہم آپ کے حلقہ مظفرگڑھ کی تمام محرومیاں کا ازالہ کریں گے اور آپ کے علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ،جس پر مخدوم مظفر حسین بخاری نے مظفرگڑھ میں یونیورسٹی کے قیام اور دیگر ترقیاتی منصوبوں دینے کا مطالبہ کیا جس پر چودھری محمد سرور نے یقین دہانی کروائی کہ آپ کے تمام منصوبوں پر جلد عمل کیا جائے گا اور آپ کی دعوت پر جلد ہی میں مظفرگڑھ کا دورہ بھی کروں گا۔