دبئی میں مقیم نوجوان چوتھی منزل سے گرکرجاں بحق

دبئی میں مقیم نوجوان چوتھی منزل سے گرکرجاں بحق

دبئی میں بسلسلہ روزگار مقیم نوجوان سرفرازچوتھی منزل سے نیچے گرکر زندگی کی بازی ہارگیا

بوریوالا(سٹی رپورٹر )ورثا نے میت جلدپاکستان بھجوانے کامطالبہ کیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ دیوان باباحاجی شیرکارہائشی نوجوان پیر سرفرازاحمدشاہ چاولیانہ روزگارکے سلسلہ میں دبئی اومان گیاہواتھاکہ گزشتہ روززیرتعمیرعمارت کی چوتھی منزل پرکام کرتے ہوئے اچانک نیچے گرگیا ، اونچائی سے گرتے ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملا، مرحوم کے بھائی پیر شہباز نے حکومت سے اپنے بھائی پیرسرفراز کی میت جلد پاکستان لانے کی اپیل کی ہے ،مرحوم سرفرازشاہ کی منگنی اپنے چچا کے گھرہوچکی تھی، متوفی دو،تین دن بعد واپس پاکستان آکرشادی کا خواہاں تھا کہ اسے موت نے دبوچ لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں