کورونا ویکسی نیشن مہم، سست افسروں کی جواب طلبی

کورونا ویکسی نیشن مہم، سست افسروں کی جواب طلبی

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر نے آئندہ ناقص کارکردگی پر کارروائی کی وارننگ دیدی

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر + نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ نے کورونا ویکسی نیشن مہم میں سستی برتنے والے سی ای او ہیلتھ، ڈی ایچ اوز، ڈی ڈی ایچ اوز، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، ایس ایم اوز کی جواب طلبی کرلی، ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اجلاس میں ہدف کے حصول میں سستی برتنے والے افسروں سے اظہار ناراضی کرتے ہوئے آئندہ ناقص کارکردگی پر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی وارننگ دیدی،آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت اجلاس میں ویکسی نیشن مہم کا جائزہ لیا گیا،ڈپٹی کمشنر نے تعلیمی اداروں میں 15 تا 18 سال کی عمر کے افراد کو جلد کور کرنیکی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ رہ جانے والے شہری جلد از جلد ویکسی نیشن کروا کر خود کو محفوظ کریں ،ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کی موبائل فون سمز جلد بلاک کردی جائینگی ،انہوں نے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے والوں کو شناختی کارڈ بلاک کی پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ تمام محکمے ہدف کے حصول کیلئے محکمہ صحت سے تعاون کریں،دریں اثنا ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ویکسی نیشن مہم اتوار کے دن جاری رہی، محکمہ صحت کی جانب سے چاروں تحصیلوں میں موبائل کیمپس لگائے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں