سبزیوں، پھلوں،گوشت،دودھ ،دالوں کے من مانے ریٹ

سبزیوں، پھلوں،گوشت،دودھ ،دالوں کے من مانے ریٹ

دکانوں سے سرکاری ریٹ لسٹیں غائب،کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی

نواں شہر (نامہ نگار) کبیر والا کے نواحی علاقوں میں گرانفروشی عروج پر کریانہ ایٹم سبزیوں ،پھلوں، گوشت، دودھ، دہی، مٹھائی، چائے کے من مانے ریٹ،نواں شہر ،سلارواھن، ٹھل نجیب، جمال کے ترگڑ، ممدال ،مان کوٹ، محسن نگر اور پل مہمے والی میں گراں فروشی عروج پرہے ، دکانوں سے سرکاری ریٹ لسٹیں غائب،دکاندار وں نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری رکھی ہوئی ہے ۔ اشیا خور ونوش کے ریٹ آسمان سے باتیں کرنے لگے ،گھی 330 روپے ، چینی 120 روپے ، دال چنا 200روپے ،گوشت چکن 330 روپے ، پٹرول 140 روپے لٹر، ڈیزل 130 روپے لٹر، مصری 190 روپے ، گڑ 160 روپے ،بوتل ریگولر 30 روپے ، آلو 80 روپے ،گوبھی 90 روپے ،کیلا 80 روپے درجن، سیب 200 سے 240 روپے کلو، چائے فی کپ 35 روپے ، کم وزن روٹی کے 8 روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔ دریں اثنا کنڈھے اور باٹ بھی کم ہیں ،پیمانے ناپ تول والے کم ہیں ۔مقامی شہریوں ناصر علی ترگڑ، غلام عباس، عابد علی، مہر کاظم ،علی ترگڑاور محمد نواز نے کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈی سی خانیوال ظہیر عباس شیرازی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں