تین اوباشوں کی سرکاری سکول میں 12سالہ بچے سے زیادتی

تین اوباشوں کی سرکاری سکول میں 12سالہ بچے سے زیادتی

ملزم حمزہ ،فہیم اور یاسر تاحال گرفتار نہ ہوسکے ، 19دن میں زیادتی کے 4مقدمات

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے تھانہ شہر سلطان کی حدود کے سرکاری سکول بھیلے والے میں تین اوباشوں نے 12 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا ،تھانہ شہر سلطان میں 19 دنوں زیادتی کے 4 مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل جتوئی تھانہ شہر سلطان کے علاقہ بھیلے والا کے سرکاری سکول میں تین درندہ صفت افراد نے 12 سالہ بچے (ش) کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، 12 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کے ملزم حمزہ، فہیم، اور یاسر کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے ۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور جلد ہی گرفتار کرلیاجائے گا۔ دوسری جانب بچوں سے زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔یاد رہے کہ تھانہ شہر سلطان میں گزشتہ 19 دنوں میں زیادتی کے 4 مقدمات درج ہوچکے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں