17مسلح افرادکا سکیورٹی ملازم کے گھردھاوا،والدین پرتشدد
ملزم فائرنگ کرتے رہے ،جاتے ہوئے لاکھوں روپے ا ورقیمتی سامان لے گئے جہانیاں پولیس کا بااثرافراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے ا نکار،متاثرین کااحتجاج
جہانیاں (نامہ نگار)جہانیاں کے نواحی چک 113 دس آر میں 17 مسلح افراد نے حساس ادارے کے ملازم کے گھر میں دھاوا بول دیا اورزبر دست فائرنگ کرتے ہوئے محمد عدنان خالق کے والدین پر شدید تشدد کیااورجاتے ہوئے گھرکا قیمتی سامان اور نقدی لے گئے ، جہانیاں پولیس نے با اثر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا۔ حساس ادارے کے ملازم محمد عدنان خالق نے اہل علاقہ کے ہمراہ جہانیاں پولیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز ملزم محمد ریاض \'فیاض \' مبشر\' عرفان \'اختر سمیت 17 مسلح افراد میرے گھر میں گھس کر میرے والد اور والدہ رضیہ بی بی کو شدید تشدد کا نشانہ بنا کرزخمی کردیا اور گھر سے لاکھوں روپے اور قیمتی اشیا لے گئے ،ملزم اس دوران شدید ہوائی فائرنگ کرتے رہے جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ جہانیاں پولیس کو 7 نامزد اور 10 نا معلوم افراد کے خلاف درخواست دی ہے مگر جہانیاں پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکارکردیاہے ۔اہل علاقہ نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال سے نوٹس لینے اور مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔