نواب پورمیں قدیمی قبرستان پر قبضہ ،دکانوں کی تعمیر شروع
اہالیان علاقہ نے پولیس کو بلوا لیا ،تعمیر روک دی گئی ،پولیس تحقیقات میں مصروف
بند بوسن(نامہ نگار) قبضہ گروپ نے قدیمی قبرستان پر ناجائز قبضہ کرکے دکانوں کی تعمیر شروع کردی ،اہل علاقہ کی پولیس کو بلا لیا جس نے آکر تعمیر رکوادی ۔بتایاگیاہے کہ تھانہ الپہ کی حدود نواب پور میں قدیمی قبرستان پر ناجائز قبضہ کرلیا گیا اورقبرستان کی زمین پر دکانیں تعمیر کرنے کا کام تیزی سے شروع کردیا گیا۔اہل علاقہ نے بروقت پولیس ایمرجنسی پر اطلاع دی جس پر الپہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تعمیرات کا کام بند کروادیا اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔اہالیان علاقہ نے حکومت وقت اورانتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستان کی زمین واگزار کروائی جائے اور ایسی حرکت کرنے والے کرداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔