محنت کش کی زمین پرقبضہ ،پولیس کا ملزموں کو پروٹوکول

محنت کش کی زمین پرقبضہ ،پولیس کا ملزموں کو پروٹوکول

مصطفی آباد کا حق نواز انصاف کیلئے وہاڑی پریس کلب پہنچ گیا ،حکام سے انصاف کی اپیل

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )تھانہ لڈن کی حدود موضع مصطفی آباد میں با اثر قبضہ مافیا نے محنت کش کی زمین پر قبضہ کرلیا، پنچایت اور پولیس سے مایوس ہوکر متاثرہ محنت کش انصاف کیلئے بیوی بچوں سمیت پریس کلب پہنچ گیا اورحکام بالا سے انصاف کا مطالبہ کردیا۔متاثرہ حق نواز نے اپنے بیوی بچوں محمد حسین،قیصر عباس،فیصل ممتاز، محمداکرام، فہمید، جاوید ،اور خواتین جنت بی بی،ممتاز بی بی،ارشاد بی بی ، رحمت بی و دیگر درجنوں افراد کے ہمراہ پریس کلب آکر روتے ہوئے بتایا کہ اس نے 12سال قبل 4کینال زمین خریدی جس کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ موجود ہے اسی علاقہ کے رہائشی یوسف ، الطاف ، محمد حسین بلوچ ، ظہور، رفیق، شاہد منیر، ریاض ظفر وغیرہ نے میری جگہ پر قبضہ کیلئے ہم پر حملہ کیا اور چھ افراد کو زخمی کرکے میری دو کنال زمین پر قبضہ کرلیا جس پر پولیس تھانہ لڈن گیا تو پولیس ملزموں کے ساتھ مل گئی ،میں نے ڈی پی او آفس درخواست دی تو ڈی ایس پی صدر سرکل مظہر حیات نے ملزموں کو پروٹوکول دیااور مجھے دھمکیاں دے کر دفترسے نکال دیا جس کے بعدملزموں نے میری باقی اراضی پربھی قبضہ کرلیا ۔ وزیراعلی ،آئی جی اور آر پی او ملتان مجھے انصاف دلائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں