خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنانے کی کوشش کررہے :عالمگیر جمیل

خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنانے  کی کوشش کررہے :عالمگیر جمیل

روٹری کلب آف ملتان کے صدر میاں عالمگیر جمیل خان نے کہا ہے کہ ووکیشنل سروسز کے ذریعے خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنانے کی کوشش کررہے ہیں

ملتان(خبرنگارخصوصی) کیونکہ جب تک خواتین خود مختار نہ ہوں گی سماجی و معاشی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو گا روٹری کلب آف ملتان بچیوں کو فری ووکیشنل ٹریننگ اور سلائی مشینیں فراہم کررہا ہے تاکہ وہ ہنر سیکھ کر معاشی طور پر مستحکم ہو سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے روٹری کلب آف ملتان کے زیر انتظام اسلم کالونی بہاولپور روڈ پر جاری روٹری ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے دوسرے بیج کی بچیوں کو کورس مکمل ہونے پر تقسیم اسناد و سلائی مشینیں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں انہوں نے سیکرٹری ریحان ارشد شیخ،سابق صدور بلال قریشی،ادریس احمد شیخ،عزیز احمد شیخ،ممتاز علی بابر،سماجی رہنما ملک ارشد اقبال بھٹہ کے ہمراہ کورس مکمل کرنے والی طالبات میں اسناد اور سلائی مشینیں تقسیم کیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں