ریسکیو 1122کی دنیا میڈیا گروپ ملتان آفس میں تربیتی ورکشاپ

ریسکیو 1122کی دنیا میڈیا گروپ ملتان آفس میں تربیتی ورکشاپ

سٹاف ممبران کو ناگہانی صورتحال سے نمٹنے اور فوری طبی امداد بارے آگاہی دی گئی

ملتان (کرائم رپورٹر)ریسکیو ایمر جنسی سروس 1122 کے زیر اہتمام ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے دنیا میڈیا گروپ ملتان آفس میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسکیو آفیشلز نے سٹاف ممبران کو ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت کے ساتھ ساتھ فوری طبی امداد بارے بھی آگاہی دی۔ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد اشہد ،کمیونٹی ٹرینر محمف سجاد ،اور زاہد حسین نے دنیا آفس ملتان کے مختلف سیکشنز (رپورٹنگ روم،پریس،اور آفسز ) میں رونما ہونے والی کسی بھی نامناسب صورتحال سے نمٹنے کے لئے سٹاف ممبران کو تربیت دی۔انہوں نے آگ بجھانے کے آلات بارے تفصیلی بریفنگ اور ان کو چلانے کے طریقہ کار بارے بھی ممبران کو بتایا اور عملی طور پر اسکا مظاہرہ بھی کیا۔ریسکیو آفیشلز نے فوری طبی امداد بارے بھی سٹاف ممبران کو آگاہ کیا جس میں مصنوعی طور پر سانس دینے کے طریقہ کارسمیت زخم پر مرہم اور پٹی کرنے بارے بھی آگاہی شامل تھی۔ دنیا آفس ملتان میں ریسکیو کی مختلف ٹریننگز کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔اس موقع پر دنیا آفس ملتان کے آفیشلز منیجنگ ایڈیٹر افتخار الحسن ،بیورو چیف دنیا نیوز نعمان خان با بر ایڈمن منیجر محمد بلال سمیت دیگر سٹاف ممبران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے ریسکیو کی تربیتی ٹریننگ سے استفادہ حاصل کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں