خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام نکاسی آب مہم پر مشتمل ہفتہ کامیابی سے مکمل

خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام نکاسی آب مہم پر مشتمل ہفتہ کامیابی سے مکمل

ہفتہ سیوریج، ڈرینز، مین ہولز کی صفائی اور کورز رکھنے کے لئے مختص کیا گیا ،2454سرگرمیاں سرانجام دی گئیں ،تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کے فلٹرز کی تبدیلی کے احکامات بھی جاری

ملتان( وقائع نگار خصوصی )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں \\\" خدمت آپ کی دہلیز پر \\\" پروگرام کے تحت سیکنڈ راؤنڈ میں شروع کیا گیا‘‘ نکاسی آب مہم’’پر مشتمل ہفتہ کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے یہ ہفتہ سیوریج، ڈرینز، مین ہولز کی صفائی اور کورز رکھنے کے لئے مختص کیا گیا تھا منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال کی ہدایت پر واسا ملتان نے نکاسی آب مہم کے تحت خصوصی ہفتہ میں بلاتعطل 24 گھنٹے آپر یشن جاری رکھا 13 ستمبر سے شروع کیے جانے والے نکاسی آب مہم کا ہفتہ 19 ستمبر کی شب کو اختتام پذیر ہوا تمام سیوریج اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں نے سیوریج، مین ہولز کی صفائی اور کورز رکھنے سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق \\\'خدمت آپ کی دہلیز پر\\\' پروگرام کے تحت کل(2454)سرگرمیاں سرانجام دی گئیں جبکہ 19 ستمبر کو مہم کے آخری روز 216 سرگرمیاں کی گئیں واضح رہے کہ نکاسی آب مہم کے دوران سینکڑوں نکاسی آب کی شکایات کا ازالہ کیا گیا جبکہ اس ہفتے کے دوران مین ہولز کی غیر معمولی طور پر دن رات کو بھرپور صفائی کی گئی بلکہ سینکڑوں مین ہولز پر کورز رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کی مرمت کی گئی دریں اثناء منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال نے خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے سیکنڈ راؤنڈ میں 20 ستمبر سے شروع ہونے والے ہفتہ میں واسا کے زیر انتظام تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کے فلٹرز کی تبدیلی کے احکامات بھی جاری کر دئیے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں