ملتان تا لاہور موٹروے پر ڈرون کیمروں کا استعمال شروع
اوور سپیڈنگ سمیت دیگر قانون کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے ڈرون کیمروں کی مدد سے فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،موٹروے پولیس
ملتان( نیوز رپورٹر) ملتان تا لاہور موٹروے پر اوور سپیڈنگ سمیت دیگر قانون کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے ڈرون کیمروں کا استعمال شروع کر دیا گیا ، موٹروے پولیس کے حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ موٹروے کے اس سیکشن پر ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور کسی بھی قانون شکنی پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، یاد رہے یہ پاکستان میں پہلا سیکشن ہے جہاں پر ڈرون کیمروں کی مدد سے ٹریفک کی مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے ۔