آرپی اوکا ایس ڈی پی اومیلسی آفس کامعائنہ، ریکارڈ کاملاحظہ

آرپی اوکا ایس ڈی پی اومیلسی آفس کامعائنہ، ریکارڈ کاملاحظہ

خرم علی کی ایس ڈی پی او کو سنگین مقدمات کی تفتیش کی مانیٹرنگ کرنیکی ہدایت

ملتان،میلسی،لڈن(کرائم رپورٹر،نمائندہ دنیا،نامہ نگار)ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے ایس ڈی پی او دفتر میلسی کا معائنہ کیا اور ایس ڈی پی او آفس کا ریکارڈ ملاحظہ کیا، انہوں نے سنگین مقدمات کے مدعیوں سے ملاقات کر کے تفتیش میں پیشرفت بارے معلومات لیں، آر پی او سید خرم علی نے تفتیشی افسروں سے پوچھ گچھ کی اور انہیں تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھ کر میرٹ پر مقدمات نمٹانے کی ہدایت کی، ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ لوگوں کو انصاف دینا بھی عبادت ہے ، انہوں نے ایس ڈی پی او کو سنگین مقدمات کی تفتیش کی مانیٹرنگ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے تھانہ لڈن کا معائنہ کیا، تھانہ کے فرنٹ ڈیسک،حوالات،مال خانہ کا جائزہ لیا، تھانہ لڈن کا ریکارڈ ملاحظہ کیا اورجلد ریکارڈ مکمل کرنے کی ہدایت کی، آر پی او سید خرم علی نے حوالات میں بند ملزموں سے پوچھ گچھ کی، انہوں نے ایس ایچ اوکوشام2گھنٹے تھانہ میں موجود رہ کر لوگوں کے مسائل خود سن کر حل کرنے کی ہدایت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں