لینڈریکارڈسنٹرپراے ڈی ایل آرغیرحاضر،عوام کومشکلات
ایک ماہ سے چکرلگالگاکرتھک گئے ،متبادل افسرتعینات کیاجائے :سائلین کامطالبہ
دوکوٹہ (نامہ نگار) لینڈ ریکارڈ سنٹر پر ایک ماہ سے اے ڈی ایل آر نہ ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ، سائلین چکر لگا لگا کر تھک گئے ، متبادل افسر تعینات کیا جائے ۔ ایڈیشنل لینڈ ریکارڈ سنٹر پر تقریباً ایک ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے کہ اے ڈی ایل آر نہ آئے ، ان کے نہ آنے سے سائلین کے کام رکے ہوئے ہیں ،معلوم ہوا ہے کہ اے ڈی ایل آر فیصل آباد کے رہائشی ہیں اور وہ یہاں پر ملازمت کرنا نہیں چاہتے ، چھٹیوں پر چھٹیاں لے رہے ہیں، جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے اور انتقالات پاس نہ ہونے سے بھی خزانے میں ریونیو کم جمع ہو رہا ہے ، حیرت کی بات ہے کہ ایک ماہ کے دوران کسی بھی ضلعی اور تحصیل افسر نے ان کی جگہ پر دوسرا آدمی متبادل کے طور پر تعینات نہیں کیا جو ان کی طرف سے انتظامی امور میں ناکامی کا ثبوت ہے ،شہریوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے ۔