وہاڑی :ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ،پولیو مہم کاجائزہ

 وہاڑی :ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ،پولیو مہم کاجائزہ

ٹیمیں محنت سے کام کریں،100فیصد ٹارگٹ کا حصول یقینی بنایا جائے :مبین الہٰی

وہاڑی ( خبر نگار )ڈپٹی کمشنر مبین الہٰی کی زیر صدارت پہلے روز انسداد پولیو مہم کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر مبین الہٰی نے اس موقع پر کہا کہ انسداد پولیو مہم کے 100فیصد ٹارگٹ کے حصول کو یقینی بنایا جائے ، پولیو ٹیمیں محنت اور لگن سے کام کریں، گھر گھر جا کر اور دیگر مقامات پر 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں ،بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانے کیلئے ہم سب کو مل کر اپنا کر دار اداکرنا ہے ، انسداد پولیو مہم کی کامیابی صحت مند معاشرے کے حصول کی ضامن ہے ، اس حوالے سے کسی قسم کی سستی یا غفلت برداشت نہیں ہے ، ڈپٹی کمشنر مبین الہٰی نے مزید کہاکہ محکمہ صحت کے افسربھی فیلڈ وزٹ کر کے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو باقاعدگی سے چیک کریں تاکہ 100 فیصد ٹارگٹ کو پورا کیا جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر مبین الہٰی نے مزید کہا کہ ڈی سی کمپلیکس میں انسداد پولیو کنٹرول روم قائم کیا جائے گا تمام یو سی ایم او ہر گھنٹے کے بعد لوکیشن کے ساتھ اپنی تصویر کنٹرول روم میں بھیجیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر مبین الہٰی نے مزید ہدایت کی کہ 5 سال عمر تک کے بچوں کا ریکارڈ مرتب کیا جائے ، بس سٹاپس، داخلی اور خارجی راستوں پر پر پولیس اہلکار موجود ہونے چاہئیں تاکہ گاڑیوں کو روک کر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جا ئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں