قادیانیوں کا تعاقب جاری ،کوتاہی نہیں کی جائیگی:اﷲ وسایا
قادیانی سازش کے تحت خود کو پھر سے مسلمان تسلیم کرانا چاہتے ہیں:خطاب
کبیروالا(سٹی رپورٹر)منکرین ختم نبوت قادیانیوں کا تعاقب جاری رکھاجائیگا اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی،قادیانی ایک سازش کے تحت3 197 ء کا دستورختم کرا کرخود کو پھر سے مسلمان تسلیم کرانا چاہتے ہیں۔حکمرانوں نے اسلام،مسلمان اور پاکستان کے خلاف قادیانیوں کی سازشوں سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ قادیانی اسلام، مسلمان اور پاکستان کے لیے یہود وہنود سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا اﷲ وسایا نے جامعہ دارالعلوم عید گاہ میں منعقدہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے زیراہتمام ‘‘تحفظ ختم نبوت کانفرنس’’سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں قادیانی فتنہ کی اسلام وآئین پاکستان کے منا فی سر گرمیاں خطرناک حد تک بڑھ چکی ہیں، جبکہ حکومتی سطح پرمتعدد قادیانیت نوازی کے اقدامات سے مسلمانوں کے اندر شدیدبے چینی اوراضطراب پایا جاتا ہے ، حکومت قادیانی فتنہ کو آئین و قانون کا پابند بناتے ہوئے انکی اسلام وملک دشمن سرگرمیوں کا نوٹس لے ۔